شراب کی فروخت سے حکومت کے وارے نیارے ہوگئے

شراب کی فروخت سے حکومت کے وارے نیارے ہوگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( علی رامے ) پنجاب حکومت کی غیر ملکی شراب فروخت ہونے پر آمدن بھی بڑھ گئی، غیر ملکی شراب کی فروخت اور لائسنس فیس کی مد 13 کروڑ پچاس لاکھ روپے کا ٹیکس صوبائی خزانے میں جمع کروا دیا گیا۔   

پنجاب حکومت نے غیر ملکی شراب فروخت کرنے والوں پر لائسنس فیس کی مد میں بڑا ہدف مقرر کیا تھا، پہلے دو ماہ میں صوبائی اداروں کی کارگردگی رپورٹ کے مطابق غیر ملکی شراب پر فیس کی وصولی بہتر رہی ہے۔ 

محکمہ خزانہ پنجاب کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت نے رواں سال غیر ملکی شراب کی فروخت، لائسنس فیس کی مد میں تیرہ کروڑ پچاس لاکھ روپے کی آمدن حاصل کی ہے، رواں سال 95 کروڑ روپے کی آمدن غیر ملکی شراب کی فروخت سے وصول ہوگی۔