ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مریم نواز اچانک پریس کانفرنس چھوڑ کر کہاں گئیں؟

مریم نواز اچانک پریس کانفرنس چھوڑ کر کہاں گئیں؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نوازشریف مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس چھوڑکر اچانک کروانہ ہو گئیں اور اس حوالے سے طلال  چوہدری کا کہناہے کہ صورتحال تھوڑی دیر میں واضح ہو جائے گی ۔

  مریم نوازشریف کو مقامی ہوٹل میں کیپٹن صفدر کی گرفتاری کے بعد اب ایک اہم پریس کانفرنس کرنا تھی جس کیلئے میڈیا وہاں موجود تھا تاہم وہ پریس کانفرنس چھوڑ کر اچانک محمد زبیر کے ہمراہ وہاں سے نکل گئیں ، بتایا جارہاہے کہ وہ محمد زبیر کے ہمراہ ان کی رہائشگاہ گئیں ہیں ۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ مریم نوازشریف پریس کانفرنس چھوڑ کر اچانک بلاول ہاﺅ س روانہ ہوئیں ہیں تاہم ابھی اس حوالے سے کوئی تصدیق سامنے نہیں آ سکی ہے کہ وہ کہاں گئیں ہیں ۔طلال چوہدری کا اس حوالے سے کہناتھا کہ صورتحال تھوڑی دیر میں واضح ہو جائے گی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پریس کانفرنس کو تین بجے تک ملتوی کیا گیاہے ۔دو نجی ٹی وی چینلز کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ مریم نوازشریف کو بھی مبینہ طور پر گرفتار کرلیا گیاہے لیکن وہاں پر کوئی پولیس موجود نہیں ہے ۔

یاد رہے کہ آج صبح کیپٹن صفدر کو کراچی کے مقامی ہوٹل میں چھاپے کے دوران پولیس نے حراست میں لے لیا تھا جس کی اطلاع مریم نواز نے ٹویٹر اکاﺅنٹ کے ذریعے دی اور کہا کہ کمرے کا دروازہ توڑ کر انہیں گرفتار کیا گیا اور میں بھی اس وقت کمرے میں ہی موجود تھی ۔

 واضح رہے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مریم نوازشریف سے ملاقات کی ہے جس میں کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی گرفتاری سے متعلق معاملاے پر بات چیت کی گئی ہے ۔ ملاقات میں آئندہ کے لائحہ پر غور کیا گیاہے ، اس بات پر اتفاق کیا گیاہے کہ سندھ حکومت کے لائحہ عمل کے اعلان کا انتظار کیا جائے گا اور پھر اس کے بعد پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا ۔ملاقات میں گزشتہ رات کے جلسے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر بھی غور کیا گیاہے ۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer