ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہسپتالوں میں پناہ گاہوں کے قیام کیلئے سخت شرائط جاری

 ہسپتالوں میں پناہ گاہوں کے قیام کیلئے سخت شرائط جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ریحان گل : محکمہ سوشل ویلفیئر کے زیر انتظام ہسپتالوں میں پناہ گاہ قائم کرنے کا معاملہ،پناہ گاہ میں ہسپتال کے عملے، عام افراد کے مابین کوئی کاروباری لین دین نہیں ہوگا، محکمہ سوشل ویلفیئر نے پناہ گاہ بنانے کے متعلق سخت ہدایات جاری کردیں۔

 
پنجاب حکومت نے ہسپتالوں میں پناہ گاہ بنانے کی اجازت دے دی ہے تاہم اس حوالے سے سخت ہدایات جاری کی گئی ہیں، محکمہ سوشل ویلفیئر کی جانب سے جاری ہدایت نامہ کے مطابق پناہ گاہ میں ہسپتال کے عملے، عام افراد کے مابین کوئی کاروباری لین دین نہیں ہوگا،پناہ گاہ کا مکمل انتظام محکمہ سوشل ویلفیئر کے پاس ہو گا،پناہ گاہ کا انتظام کسی بھی نجی ادارے یا این جی او کو نہیں دیا جائے گے۔

پناہ گاہ ہسپتال کے سامنے کی طرف نہیں بنائی جائے گی،پناہ گاہ میں مریضوں، رشتہ داروں کی مداخلت نہیں ہو گی،پناہ گاہ کے باعث ٹریفک میں خلل پیدا نہیں ہونا چاہئیے، سوشل ویلفیئر، این جی اوز یا پرائیویٹ افراد کی جانب سے کوئی سہولت دینے کی رقم وصول نہیں کی جائے گی،تبدیل ہونے کی صورت میں بلڈنگ اور تمام متعلقہ سامان ہسپتال کو منتقل کیا جائے گا۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer