( علی اکبر ) صوبائی وزراء اور سیکرٹریز کے غیر ملکی دوروں پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے صوبائی وزراء اور سیکرٹریز کے غیر ملکی دوروں پر پابندی عائد کردی ہے۔ پابندی کا اطلاق فی الفور ہوگا اور یہ پابندی تا حکم ثانی جاری رہے گی۔ وزیراعلیٰ کی جانب سے یہ پابندی کفایت شعاری پالیسی کے تحت عائد کی گئی ہے۔