ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹیسٹ، ٹی ٹوئنٹی ٹیم کیلئے نائب کپتان کا اعلان، نام سامنے آگئے

ٹیسٹ، ٹی ٹوئنٹی ٹیم کیلئے نائب کپتان کا اعلان، نام سامنے آگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( شہباز علی ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابراعظم کو ٹیسٹ اور محمد رضوان کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا نائب کپتان بنانے کا فیصلہ کرلیا، دوسری طرف فاسٹ باؤلر حسن علی تاحال کمر درد سے چھٹکارا حاصل نہ کرسکے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ آسٹریلیا سے قبل ٹیم میں تبدیلیوں کا سلسلہ جاری ہے، پاکستان کرکٹ نے بابراعظم کو ٹیسٹ اور محمد رضوان کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا نائب کپتان مقرر کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بابراعظم کو مستقبل کے پلان کے تحت ٹیسٹ اسکواڈ کا نائب کپتان مقرر کرنے کے ساتھ ساتھ قومی ون ڈے ٹیم کی قیادت بھی سونپنے پر غور جاری ہے۔ قومی ون ڈے کپتان کا اعلان دورہ آسٹریلیا کے بعد کیا جائے گا۔

دوسری طرف وکٹ کیپر محمد رضوان کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا نائب کپتان مقرر کرنے پر غور جاری ہے۔ بورڈ حکام قومی ٹی ٹونٹی اور قائداعظم ٹرافی میں محمد رضوان کی قائدانہ صلاحیتوں کو دیکھتے ہوئے ان کو نائب کپتان بنانے پر غور کررہے ہیں۔ ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی نائب کپتان کے ناموں کا اعلان آئندہ ایک دو روز میں کیا جائے گا۔

دوسری جانب فاسٹ باؤلر حسن علی کمر درد سے چھٹکارا نہیں پاسکے جس کی وجہ سے ان کے دورہ آسٹریلیا کیلئے ٹیم میں شمولیت کے امکانات معدوم ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز نے حسن علی کو مزید تین ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے، حسن علی قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے آخری دو میچز کھیل کر اپنی فٹنس ثابت کرنے کے خواہش مند تھے مگر ڈاکٹرز نے ان کو میچ کھیلنے سے منع کردیا جس کے بعد وہ فیصل آباد سے لاہور واپس آگئے تھے۔

دورہ آسٹریلیا کے قومی ٹیسٹ اور ٹی ٹونٹی اسکواڈ کا اعلان پیر کے روز کیا جائے گا، اس سلسلے میں ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق کی مشاورت کا سلسلہ جاری ہے۔