فیاض الحسن چوہان نے مولانا کیلئے مشکل کھڑی کردی

فیاض الحسن چوہان نے مولانا کیلئے مشکل کھڑی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( قذافی بٹ ) فیاض الحسن چوہان نے مولانا فضل الرحمن سے چار سوالوں کے جواب مانگ لیے، کہتے ہیں کہ مولانا فضل الرحمن ملک دشمن طاقتوں کے ہاتھوں میں انجانے میں نہ کھیلیں، یہ تاثر غلط ہے مقتدر حلقوں کی آزادی مارچ کو سپورٹ ہے۔

وزیر کالونیز فیاض الحسن چوہان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن سے چار سوالات کے جواب مانگتے ہوئے کہا کہ مولانا بتائیں کہ آزادی مارچ کے اخراجات کیسے اور کون ادا کررہا ہے؟ مولانا بتائیں کہ پرویز مشرف کے دور میں انہوں نے بھارت کے 2 دوروں کے دوران کشمیر کی جدوجہد آزادی کے حوالے سے کیا کہا؟ تیسرا سوال کہ مولانا فضل الرحمن بتائیں کہ انہوں نے امریکی سفیر سے وزارت عظمی کن شرائط پر مانگی تھی؟ چوتھا سوال کہ 2015 میں مولانا فضل الرحمن امریکی وزیرخارجہ جان کیری کے طیارے میں افغانستان کیوں اور کس مقصد کیلئے گئے؟

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ اس وقت سیاسی و غیر سیاسی ادارے پاکستان کی بقا پر وزیراعظم کی قیادت میں ایک پیج پر ہیں۔ وزیرکالونیز کا کہنا تھا کہ میں واضح کردیتا ہوں کہ مولانا فضل الرحمن کا دھرنا نہیں ہوگا، شہباز شریف اور بلاول نے مولانا فضل الرحمن کو ٹکے کا جواب دے دیا ہے، کوئی بھی جماعت مولانا فضل الرحمن کے دھرنے کے حق میں نہیں ہے۔