ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برائلر کی قیمت میں اضافہ، شہری پریشان

برائلر کی قیمت میں اضافہ، شہری پریشان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( شہزاد خان ) شہر میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اضافے کا تسلسل برقرار ہے، برائلر مرغی کا گوشت مزید چار روپے فی کلوگرام مہنگا ہوگیا، برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں مسلسل اضافے پر شہری تلملا اٹھے ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کیجانب سے جاری کردہ سرکاری نرخنامے کے مطابق جمعہ کے روز برائلر مرغی کا گوشت چار روپے مزید مہنگا ہوکر دوسو سولہ روپے فی کلوگرام ہوگیا، زندہ برائلر پرچون میں ایک سو انچاس اور تھوک میں زندہ برائلر کی قیمت ایک سو اکتالیس روپے متعین کی گئی۔

برائلر مرغی کا گوشت مسلسل مہنگا ہونے پر شہری تلملا اٹھے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی نے ان کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔ عام آدمی مٹن اور بیف تو مہنگا ہونے کے باعث نہیں خرید سکتا پنجاب حکومت، ضلعی انتظامیہ برائلر مرغی کی قیمتیں تو کم ازکم کنٹرول کرے تاکہ عام آدمی برائلر اپنے بچوں کو کھلا سکے۔