قیصر کھوکھر: سابق ڈی جی ریسکیو 1122ڈاکٹر رضوان نصیر کنٹریکٹ ختم ہونے کے باوجود اپنے عہدے پر براجمان، کسی دوسرے افسر کو چارج دینے سے گریزاں۔
تفصیلات کے مطابق سابق ڈی جی ریسکیوڈاکٹررضوان نصیر کا کنٹریکٹ ختم ہو چکا ہے، ڈاکٹر رضوان کا کنٹریکٹ ختم ہونے کے باوجود محکمہ داخلہ نے ڈی جی ریسکیو کا اضافی چارج بھی کسی دوسرے افسرکونہیں دیا۔
ذرائع کے مطابق ڈاکٹررضوان نصیرخود اضافی چارج کسی اور افسر کو دینے کی راہ میں رکاوٹ ہیں، سٹی فورٹی ٹو نے ڈاکٹررضوان نصیرنے موقف لینے کیلئے رابطہ کیا تو انہوں نے موقف دینےسے بھی انکارکردیا
قانونی ماہرین کے مطابق کنٹریکٹ ختم ہونے کے بعد ڈاکٹر رضوان نصیر کے تمام آرڈرز غیرقانونی ہیں، ماہرین قانون کے مابق ڈاکٹر رضوان نصیر اس وقت ڈی جی نہیں رہے، اس لئے وہ کوئی حکم جاری نہیں کر سکتے۔