(عرفان ملک) دوسروں کو نصیحت خود میاں فضیحت، ٹریفک قوانین کا بھاشن دینے والے ایس پی صدر ٹریفک آصف سردار نے ہی قوانین کی دھجیاں اُڑا دیں۔
تفصیلات کے مطابق سیف سٹی اتھارٹی نے زیبرا کراسنگ کی خلاف ورزی پر ایس پی صدر آصف سردار کی گاڑی کا چالان کردیا، ایس پی صدر ٹریفک کی گاڑی کا چالان سی ٹی او آفس بھجوا دیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ایس پی صدر کے ڈرائیور کی غلطی کی وجہ سے چالان ہوا جو اُس نے اپنی جیب سے جمع کرا دیا۔ ڈرائیورز کو ہدایات کی گئیں ہیں کہ جو بھی قانون کی خلاف ورزی کرے گا وہ اُسکا خود ذمہ دار ہوگا۔