(رضوان نقوی) اینٹی کرپشن کو'' تگڑی ''بیوروکریسی کے خلاف کارروائیوں میں ناکامی کا سامنا، لاہور سمیت صوبہ بھر کے اینٹی کرپشن دفاتر میں گریڈ 17 سے 22 تک کے افسروں کے خلاف 850 انکوائریاں اور 175 ایف آئی آرز التواء کا شکار ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن میں لوکل گورنمنٹ کے افسروں کے خلاف 212 انکوائریاں اور 85 کیسز، مائنز اینڈ منرل کے افسروں کے خلاف 3 انکوائریاں، منصوبہ بندی و ترقیات کے افسروں کے خلاف 9 انکوائریاں اور ایک مقدمہ التواء کا شکار ہے۔ اینٹی کرپشن میں پاپولیشن ویلفیئر کے افسروں کے خلاف 4، محکمہ زراعت کے افسروں کی 17 انکوائریاں اور 2 ایف آئی آرز کارروائی کی منتظر ہیں۔ مواصلات و تعمیرات کے افسروں کے خلاف 74 انکوائریاں، 6 کیسز اور محکمہ ماحولیات کے افسروں کےخلاف 8 انکوائریاں زیر التواءہیں۔
اینٹی کرپشن میں محکمہ خزانہ کی 13، محکمہ خوراک کی 2، وائلڈ لائف اینڈ فشریز کی 18، ایچ ای سی کی 64 انکوائریاں اور ایک مقدمہ کارروائی کا منتظر ہے۔ محکمہ داخلہ کے افسروں کی 27 انکوائریاں، محکمہ ہائوسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ کے افسروں کی 236اور51 مقدمات التواء کا شکار ہیں۔ انڈسٹری کامرس اینڈ انویسٹمنٹ کے افسروں کے خلاف 2 مقدمات، محکمہ آبپاشی کے افسروں کی 155 انکوائریاں اور 20 مقدمات پر کارروائی تاخیر کا شکار ہے۔
انفارمیشن اینڈ کلچر ڈیپارٹمنٹ کے خلاف ایک انکوائری، لیبر اینڈ ہیومن ریسورس کی 4 انکوائریاں جبکہ لاء اینڈ پارلیمنٹری افیئرز کے افسروں کے خلاف ایک انکوائری اور لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ کے افسروں کے خلاف 3 مقدمات التواء کا شکارہیں۔