ویب ڈیسک: پنجاب کے شہر حافظ آباد کے ایک نجی ہسپتال میں مبینہ اجتماعی زیادتی کا واقعہ پیش آیا جس کا مقدمہ درج کرکے کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔
متاثرہ خاتون کی جانب سے درج کروائی گئی ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ آپریشن سے میری والدہ کا گردہ نکال لیا گیا جس سے وہ جاں بحق ہوگئیں۔
ایف آئی آر میں مزید کہا گیا کہ پہلے عملے نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا پھر ڈاکٹر نے بھی زیادتی کی جبکہ ملزمان ویڈیو بنا کر بلیک میل بھی کرتے رہے۔ ڈاکٹر نے بلیک میل کرتے ہوئے آپریشن کر کے والدہ کا گردہ نکال لیا۔
اس حوالے سے پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی کا آغاز کردیا جبکہ ایس ایچ او کا کہنا تھا کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔