مدرسہ میں بچوں سے زیادتی کا واقعہ، وزیر اعلیٰ پنجاب چکوال  پہنچ گئے

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: چکوال کے مدرسہ میں بچوں سے زیادتی کا واقعہ، وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی چکوال  پہنچ گئے۔ چکوال پولیس نے مدرسہ جامعہ المصطفی بمقام چوآ چوک کو سیل کردیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے تشدد و زیادتی کا نشانہ بننے والے متاثرہ بچوں اور ان کے والدین سے ملاقات کی، محسن نقوی نے انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی۔ وزیر اعلیٰ نے افسوس ناک واقعہ کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ 

ویزراعلیٰ پنجاب کو بریفنگ دی گئی کہ  بچوں کے والدین نے 2 اساتذہ کی جانب سے بچوں پر تشدد اور زیادتی کی شکایت کی۔ متاثرہ بچوں کے بیانات ریکارڈ کیے۔ چند بچوں کے جسموں پر تشدد کے نشانات بھی موجود تھے۔ ملزمان کی نشاندہی سی سی ٹی وی ویڈیوز کی مدد سے کی گئی،ملزمان کو متاثرہ بچوں اور ان کے والدین کے بیانات کی روشنی میں دونوں ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
 محسن نقوی نے کہا کہ انتہائی افسوس ناک واقعہ ہے،ذمہ داران قانون کے مطابق سزا سے نہیں بچ پائیں گے۔متاثرہ بچوں کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ 

بچوں ہمارا مستقبل ہیں، ان کو تحفظ فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔  بچوں کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزمان کو کڑی سزا دلوائی جائے گی۔ گھناؤنے فعل کے مرتکب ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کریں گے۔ 
 انسپکٹرجنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور، آرپی او راولپنڈی، کمشنر راولپنڈی، ڈی پی او چکوال اور ڈپٹی کمشنر چکوال بھی اس موقع پر موجود تھے۔