پیٹ کی چربی، وزن کم کرنے کا آسان طریقہ کیا ہے؟جانئے  

Health tips
کیپشن: اضافی چربی سے نجات کیسے
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )پیٹ کی چربی کی وجہ سے اکثر لوگ پریشان ہوتے ہیں کیونکہ اس کے باعث توند نکل آتی ہے جس سے انسان کی شخصیت متاثر ہوتی ہے لیکن ماہرین پیٹ کی چربی کم کرنے کا انتہائی آسان طریقہ بتاتے ہیں۔

ڈرائی فروٹ کی افادیت سے متعلق سبھی واقف ہیں جس میں کاجو بھی شامل ہے، کاجو سے وزن کم کرنا بہت ہی آسان ہے، روزانہ اپنی غذا میں کاجو کو شامل کرلیا جائے تو آہستہ آہستہ آپ کو اپنے وزن میں کمی محسوس ہونا شروع ہوجائے گی۔

پستہ بھی وزن کم کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے،پستے میں پروٹین کی معمولی مقدار آپ کو زیادہ دیر تک پیٹ بھرنے میں مدد کرتی ہے، اس طرح آپ کو جنک فوڈ تک پہنچنے سے روکتا ہے۔

روزانہ  تھوڑی مقدار میں خروٹ چکنائی کو کم کرنے اور صحت مند جسمانی وزن کو فروغ دینے میں مدد کر سکتے ہیں۔ اخروٹ میں موجود اومیگا 3 فیٹی ایسڈز، پلانٹ سٹیرولز اور وٹامنز کی موجودگی کی بدولت بھوک کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔

 اس کے علاوہ بادام کو پروٹین، اینٹی آکسیڈنٹس اور دل کے لیے صحت مند چکنائی کے طور پر سُپر فوڈز میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ بادام میں پائی جانے والی مونو غیر سیر شدہ چکنائی زیادہ کھانے سے روکتی ہے، درحقیقت یہ نامی امینو ایسڈ کا ایک اچھا ذریعہ ہیں جو آپ کے جسم کی زائد چربی کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔