(مانیٹرنگ ڈیسک) ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کی مفتی عبدالقوی کو کال کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
میزبان تابش ہاشمی کے ویب شو ٹو بی آنیسٹ کی آنے والی قسط کا نیا ٹیزر آج جاری کیا گیا، آنے والی قسط میں ٹک ٹاکر حریم شاہ تابش ہاشمی کے پروگرام میں مہمان کے طور پر پیش ہونگی، ٹیزر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حریم شاہ پروگرام کے میزبان سے کہتی ہیں کیا مفتی قوی کو کال کروں؟ جس پر تابش ہاشمی کہتے ہیں کیا وہ ابھی بھی آپ کا فون اٹھالیں گے؟ جس پر حریم شاہ پُراعتماد طریقے سے کہتی ہیں ‘ہاں
اس کے بعد حریم شاہ مبینہ طور پرمفتی عبدالقوی کو کال کرتی ہیں تاہم 2 سے 3 رنگ کے بعد وہ فون اٹھاتے ہیں لیکن حریم شاہ کے سلام کے جواب کی جگہ کچھ کہتے ہیں جسے ٹیزر میں نہیں سنایا گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز اسی پروگرام کا پہلا ٹیزر وائرل ہوا تھا جس میں حریم شاہ میزبان کے کہنے پر وزیر داخلہ شیخ رشید کو فون کرتی ہیں، شیخ رشید حریم شاہ کا فون اٹھاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ تھوڑی دیر بعد فون کریں جس پر حریم شاہ کہتی ہیں پلیز ابھی بات کریں، لیکن شیخ رشید انہیں جواب دیتے ہیں کہ میں ابھی بات نہیں کرسکتا مگر حریم شاہ اصرار کرتے ہوئے کہتی ہیں کیوں نہیں کرسکتے اور حریم کے مسلسل اصرار کرنے پر شیخ رشید کہتے ہیں ’بکواس بند کریں‘۔