ویب ڈیسک: پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بنگلادیش کو پہلے ٹی 20 میچ میں شکست دے دی۔
تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں بنگلا دیش نے پاکستان کو جیت کے لیے 128 رنز کا ہدف دیا، پاکستان نے ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ڈھاکہ میں کھیلے گئے پہلے ٹی 20 میچ میں بنگلا دیش کے کپتان محمود اللہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو سود مند ثابت نہ ہوا۔پاکستانی بولرز نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلا دیش کو مقررہ 20 اوورز میں 127 رنز تک محدود رکھا۔
Pakistan beat Bangladesh by 4 wickets in the first #BANvPAK T20I
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 19, 2021
Scorecard: https://t.co/QZrjp52u09#HarHaalMainCricket pic.twitter.com/Z4Et77oxWL