ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

580 برس بعد طویل ترین چاند گرہن

Moon Eclipse
کیپشن: Moon Eclipse
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) 580 برس بعد  چاند کو  طویل ترین گرہن لگ گیا، جزوی چاند گرہن کا نظارہ پاکستان میں نہیں کیا جاسکے گا تاہم کئی ممالک میں اس کو دیکھا جاسکے گا۔

 امریکی خلائی ایجنسی ناسا کے مطابق چاند گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق دن 11 بجکر 2 منٹ پر ہوا، چاند کو جزوی گرہن 12 بج کر 19 منٹ پر لگا، جزوی چاند گرہن کا اختتام دوپہر 3 بجکر 47 منٹ پر ہوگا، چاند گرہن پاکستان میں دن ہونے کی وجہ سے نظر نہیں آئے گا۔

رپورٹس کے مطابق ایشیا اور یورپ کے بیشتر ممالک، شمالی اور مغربی افریقا، شمالی اور جنوبی امریکا اور آسٹریلیا میں چاند گرہن دیکھا جاسکے گا۔آج ہونے والے اس جزوی چاند گرہن کا کل دورانیہ تین گھنٹے 28 منٹ اور 24 سیکنڈز ہوگا، عمومی طور پر یہ گزشتہ ایک ہزار سال میں سب سے طویل دورانیے کا چاند گرہن ہوگا۔

ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ یہ چاند گرہن 580 سال کا طویل ترین گرہن ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer