ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سموگ: لاہور آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پربرقرار

Smog in Lahore
کیپشن: smog in lahore today
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی 42 :لاہور کی فضاء آلودہ ترین، ایئر کوالٹی انڈکس458 تک پہنچ گیا،دنیا بھر میں آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور سر فہرست رہا، محکمہ موسمیات نے موسم سرد کو خشک رہنے کا عندیہ دے دیا،آئندہ چوبیس گھنٹوں میں بارش کا کوئی امکان نہیں۔
کوٹ لکھپت کے اطراف ایئرکوالٹی انڈکس 557، ایف سی کالج 535، انارکلی 526، علامہ اقبال ٹاون 505 جبکہ فتح گڑھ میں ایئر کوالٹی انڈیکس 483 ہے، فوگ اور سموگ ہونے سے شہر میں حد نگاہ بھی کم ہوگئی، شہر میں حد نگاہ کم ہو کر 1 اعشاریہ 6 کلومیٹر رہ گئی۔ محکمہ موسمیات نے شہر کا موسم سرد کو خشک رہنے کی پیشگوئی کر دی،

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 12 اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27 ڈگری سنٹی گریڈ رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا اور ہوا میں نمی کا تناسب 86 فیصد تک رہنے  کا امکان ظاہر کیاگیا ہے۔