ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارتی میڈیا نے ایک بار پھر پاکستان میں ایئراسٹرائیک کا ڈرامہ رچادیا

بھارتی میڈیا نے ایک بار پھر پاکستان میں ایئراسٹرائیک کا ڈرامہ رچادیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42 )جھوٹے بھارتی میڈیا نے ایک بار پھر پاکستان میں جھوٹاایئراسٹرائیک کاڈرامہ رچادیا، بھارتی فوج نے اپنے میڈیا کی خبر کو جھوٹ کا پلندہ قرار دےدیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا اپنی بزدل فوج کو ایک بار پھر دن بھر سپرمین بناکرپیش کرتا رہا، بھارتی عوام کو پاکستان میں کامیاب ایئراسٹرائیک کا واویلا مچا کر کئی گھنٹے بے وقوف بنایا گیا، بھارتی میڈیاکے مطابق بھارتی فوج نے پاکستان میں دہشت گردوں کے لانچ پیڈ پرایئر اسٹرائیک کی، حدتویہاں ہوگئی کہ انہوں نے جھوٹی ویڈیوزبھی چلادی۔
بھارتی میڈیا کے اس غبارے سے بھارتی فوج نے ہی ہوا نکال دی، عقل سے عاری میڈیا کا بھانڈا بیچ چوراہے اس وقت پھوٹ گیا جب بھارتی ڈی جی ایم او لیفٹیننٹ جنرل پرم جیت سنگھ نے بھارتی میڈیا کی خبر کو جھوٹ کا پلندہ قرار دےدیا۔بھارتی ڈی جی ایم او نے بیان دیتے ہوئے کہاکہ بھارتی فوج کی جانب سے کسی قسم کی ایئراسٹرائیک نہیں ہوئی، ایسی خبریں من گھڑت اورجھوٹ ہیں۔ بیان کے بعد پورادن چیخ چیخ کرواویلاکرنے والے بھارتی میڈیاکوسانپ سونگھ گیا۔