( فہد علی ) پولیس جرائم پیشہ افراد کے خلاف موثر حکمت عملی نہ بنا سکی، تھانہ نواب ٹاؤن کی حدود طارق ٹاؤن میں چور گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے نقدی اور قیمتی اشیا کا صفایا کرگئے۔
متاثرین کا کہنا تھا کہ وہ گھر پر موجود نہیں تھے، صبح جب گھر آئے تو تالے ٹوٹے ہوئےاور سامان بکھرا ہوا تھا۔ لاکھوں روپے نقدی اور قیمتی اشیا بھی غائب تھیں، اطلاع دینے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کی۔ متاثرہ خاندان کا کہنا تھا کہ تھانہ میں مقدمہ کے اندراج کے لیے درخواست جمع کروا دی ہے۔ مطالبہ ہے کہ جلد کارروائی کرکے ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔
ادھر شالیمار کے علاقے کالج روڈ پر نامعلوم چور جنرل سٹور کے تالے توڑ کرستر ہزار نقدی اور دیگر اشیاء چرا کر فرار ہوگئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے۔ متاثرہ دکاندار کا کہنا تھا کہ اسکی دکان میں دوسری بار چوری کی واردات ہوئی ہے، گھر کا چولہا اسی دکان سے چلتا ہے جو جمع پونجی تھی چور لے اڑے ہیں۔ پولیس کارروائی کرنے کی بجائے دلاسے دے رہی ہے۔
متاثرہ دکاندار نے مطالبہ ہے کہ جلد کارروائی کرکے ملزمان کو گرفتار کیا جائے اور چوری شدہ رقم برآمد کروائی جائے۔