ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا بے قابو، 125 تعلیمی ادارے سیل

کورونا بے قابو، 125 تعلیمی ادارے سیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) کورونا کے اسلام آباد میں بڑھتے وارکے باعث تعلیمی اداروں میں مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا،تین ماہ میں وفاقی دارالحکومت میں125 تعلیمی ادارے بند کئے گئے ہیں۔
دستاویزات میں مزید کہا گیا ہے کہ مجموعی طور اسلام آباد میں تمام سیکٹرز میں ہی سکولز کو سیل کیا گیا ہے، دستاویزات کے مطابق اسلام آباد کے دیہی اور شہری علاقوں کے سکولز بھی کورونا کیسز کی وجہ سے سیل ہوچکے ہیں، دستاویزات کے مطابق اسلام آباد کے دیہی علاقوں سے زیادہ سکولز شہری علاقوں میں سیل کئے گئے ہیں، کوروناکیسز کی تعداد اس وقت بھی اسلام آباد میں بڑھ رہی ہے، ہیلتھ سروسز حکام اور ضلعی انتظامیہ حکام کا کہنا ہے کہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس کی سفارش پر مزید بھی سکولز کو سیل کیا جائیگا۔
دوسری جانب کورونا وائرس کی شدت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہی ہے، لاہور میں کورونا وائرس کے مزید 304 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے اور کورونا کا شکار 6 مریض دم توڑ گئے، کورونا وائرس میں مبتلا 191 مریض ہسپتالوں میں داخل ہیں جن میں سے 81 آئی سی یو اور 12 مریض حالت تشویشناک ہونے پر وینٹیلیٹر پر زیر علاج ہیں۔
 پنجاب بھر میں بھی کورونا کے 658 نئے مریض سامنے آئے ہیں اور 10 اموات کی تصدیق ہوئی ہے، پنجاب میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 112284 اور 2519 اموات ہوچکی ہیں جن میں سے 55784 کیسز اور 986 اموات لاہور سے رپورٹ ہوئی ہیں، صوبے میں کورونا میں مبتلا ہونے والے 97846 مریض اب تک صحتیاب ہوچکے ہیں۔