کورونا ویکسین تیار ہونے سے پہلےہی فروخت، کس ملک نے کتنی ڈوز خریدیں؟؟

کورونا ویکسین تیار ہونے سے پہلےہی فروخت، کس ملک نے کتنی ڈوز خریدیں؟؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) کرونا کی ویکسین ابھی فروخت کے لیے مارکیٹ میں نہیں آ سکی لیکن اس سے پہلے ہی ساڑھے نو ارب ڈوزز کے سودے ہو بھی گئے، بھارت نے سب سے زیادہ 1 ارب ساٹھ کروڑ ڈوز خریدنے کے سودے کیے ہیں۔

دنیا بھر میں متعدد کمپنیاں اور ادارے کرونا کی ویکسین کی تیاری میں مصروف ہیں، ابھی تک کسی بھی کمپنی کی ویکسین کی متعلقہ اداروں سے منظوری نہیں ہوئی تاہم 17 کے قریب کمپنیوں نے مختلف ممالک کو مجموعی طور پر 9 ارب 60 کروڑ ڈوزز کی فراہمی کے معاہدے کر لیے ہیں، ان میں سے 6 ارب 40 کروڑ ڈوزز کی فراہمی کا معاہدے کنفرم ہو چکے ہیں اور 3 ارب 20 کروڑ دوزز کی فراہمی کے معاہدوں کی بات چیت جاری ہے۔

رپورٹ کے مطابق بھارت نے آکسفورڈ سے 50 کروڑ ڈوزز، امریکی کمپنی نوواوکس سے 1 ارب ڈوز اور ایک روسی کمپنی سے 10 کروڑ دوز کی فراہمی کے کنفرم معاہدے کیے ہیں۔  یورپی یونین نے 7 مختلف کمپنیوں سے مجموعی طور پر 1 ارب 20 کروڑ اور امریکا نے 6 کمپنیوں سے مجموعی طور پر 1 ارب 1 کروڑ دوز خریدنے کا کنفرم معاہدے کیے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ویکسین کی حتمی قیمت کا اعلان تو ابھی تک کسی کمپنی نے نہیں کیا،، تاہم مارکیٹ میں ایک دوز کی قیمت 3 ڈالر سے لیکر 37 ڈالر تک بتائی جا رہی ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer