وزیراعظم ہاؤس سمیت قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے ڈیٹا ہیک ہونے کا خطرہ

وزیراعظم ہاؤس سمیت قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے ڈیٹا ہیک ہونے کا خطرہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی 42 ) وزیر اعظم ہاؤس، ایوان صدر، کیبنٹ سیکرٹریز اور پولیس کے دفاتر کو وائرس کی مدد سے ہیک کرنے کا خطرہ، ہانگ کانگ کے ہیکرز ای میل کے ذریعے قانون نافذ کرنے والے اداروں کا ڈیٹا ہیک کر سکتے ہیں، اداروں نے حفاظتی اقدامات شروع کر دیئے۔

نیشنل ٹیلی کام اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی سیکورٹی بورڈ نے ایڈوائزری جاری کر دی جس میں کہا گیا ہے کہ ہانگ گانگ سے وائرس پاکستان بھر میں بھیج کر ڈیٹا ہیک کیا جاسکتا ہے۔ ہیکرز فیک ای میلز کے ذریعے قانون نافذ کرنے والے اداروں کا ڈیٹا چوری کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ایڈوائزری میں بتایا گیا کہ فیک ای میل میں پاکستان اور فلپائن کے مابین ایم آؤ یو ڈاکومینٹ کی فائل بھیجی جا رہی ہے جس کے لیے تمام ادارے اپنے اپنے ڈیٹا کو محفوظ بنانے کے لیے فیک ای میلز ڈاؤن لوڈ کرنے سے اجتناب کریں۔

 پنجاب پولیس نے بھی لاہور سمیت تمام دفاتر کو آگاہ کر دیا کہ وہ کوئی ایسی ای میل کا نہ تو جواب دیں اور نہ ان سے کوئی فائل ڈاؤن لوڈ کریں جبکہ مختلف سافٹ ویئرز بھی اپ ڈیٹ کر کے ہیکنگ سے بچا جائے۔