اردوبازار بند، تاجر یکساں نصاب پالیسی کے کیخلاف سراپا احتجاج

 اردوبازار بند، تاجر یکساں نصاب پالیسی کے کیخلاف سراپا احتجاج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(خان شہزاد ) اردوبازار کے پبلشرز، پرنٹرز، بک بائنڈرز، سیلرز حکومتی یکساں نصاب پالیسی کے فوری نفاذ کیخلاف سراپا احتجاج بن گے۔ تاجروں نےاحتجاجاً اردو بازار بند کردیا۔ سینکڑوں تاجران کا جلسہ، خالد پرویز سمیت دیگر قائدین نے کہا کہ حکومتی پالیسی کے فوری نفاذ سے پرنٹرز، پبلشرز، بک بایئنڈرز، سیلرز سب کا کاروبار ختم ہوجائے گا۔  

تفصیلات کے مطابق اردو بازار، چھاپہ خانوں، پرنٹرز، بک سیلرزاوربک بائنڈرز وفاقی حکومت کی جانب سےنئی تعلیمی پالیسی کے فوری نفاذ کیخلاف آگ بگولہ ہوگئے۔ اردو بازار بند کر کے بڑے جلسے کا اہتمام کیا اور وفاقی حکومت کی نئی یکساں نصاب پالیسی کے فوری نفاذ کو مسترد کردیا۔ 

صدر خالد پرویز نے کہاکہ پرنٹررز، پبلشرز، بک بائنڈرز، سیلرز نئی پالیسی کیخلاف نہیں مگر اس کے فوری اطلاق سے کاروبار کو شدید نقصان پہنچے گا، مارکیٹوں سے کروڑوں کی وصولیاں منجمد ہوجائیں گے، کروڑوں کتابیں ردی کے ڈھیر میں تبدیل ہوجائیں گی ۔ حکومت یکساں نصاب پالیسی کے نفاذ کیلئے کم ازکم ایک سال کی توسیع کرے، تاکہ پبلشرز، پرنٹرز، بک سیلرز کا سرمایہ منجمد نہ ہو۔  

Azhar Thiraj

Senior Content Writer