مقدمات کے فیصلے کاچھ روزہ ریکا رڈ

مقدمات کے فیصلے کاچھ روزہ ریکا رڈ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد قاسم خان کی ہدایات پرماتحت عدالتوں کا مقدمات کے فیصلے کرنے کا ریکارڈ برقرارہے۔ماتحت عدالتوں نے چھ روز میں 59674 ریکارڈ فیصلے کئے۔صوبہ بھر کی سیشن عدالتوں نے 14895 مقدمات درج کیے گئے ،جبکہ سول عدالتوں نے6 روز میں 44779 کیسز کے فیصلے کیے۔سب سے زیادہ فیصلے لاہور کی عدالتوں نے کئے، چیف جسٹس لاہور چیف جسٹس ہائی کورٹ محمد قاسم خان اور ماتحت عدالتوںمیں مقدمات کے فیصلے درج کئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق : چیف جسٹس محمد قاسم خان نے بروقت انصاف کی فراہمی کے لیے بروقت اورشفاف فیصلے کرنے کی ہدایت کی تھی۔لاہور ہائی کورٹ کو ماتحت عدالتوں کے 9 نومبر سے لے کر 14 نومبر تک کے کئے گئے فیصلوں کی رپورٹ کے مطابق ، سیشن عدالتوں نے چھ روز کے دوران قتل کے 89 ،دیگر سیشن کیسز کے 784 مقدمات کے فیصلے کیے ۔جبکہ رپورٹ کے مطابق سیشن عدالتوں نے منشیات کے 531 مقدمات کے فیصلے کیے۔

ذرائع کے مطابق سیشن عدالتوں نے 6277 درخواست ضمانتوں کے مقدمات کے فیصلے سنائیگئے۔ سیشن عدالتوں نے ہراساں کرنے کے خلاف 994 ، کریمنل اپیل 91,کریمینل رویزن کے 169 مقدمات کے فیصلے کئے۔ رپورٹ کے مطابق سول عدالتوں نے 5485 ریگولر دعووں کے فیصلے کیئے۔ سول عدالتوں نے 1412فیملی کیسز اور گارڈین کیسز کے فیصلے سنائے۔اسی طرح دیگر نوعیت کے کیسز کے فیصلے کیے گئے ۔ چیف جسٹس محمد قاسم خان کی ہدایت پر ڈی جی ڈسٹرکٹ جوڈیشنری نے ماتحت عدالتوں کو مراسلہ لکھا تھا،جس پر عملدرآمد کی رپورٹ لاہور ہائیکورٹ کو بھجوائی گئی ہے۔