ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

معروف گلوکار شوکت علی کی طبیعت خراب، ہسپتال داخل

معروف گلوکار شوکت علی کی طبیعت خراب، ہسپتال داخل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( زین مدنی ) معروف فوک گلوکار شوکت علی کو طبیعت خراب ہونے پر سروسز ہسپتال میں داخل کروادیا گیا ہے، ایم ایس سروسز ہسپتال ڈاکٹر سلیم شہزاد کا کہنا ہے کہ شوکت علی کا ہر ممکن علاج کریں گے۔

فوک گائیکی کے بے تاج بادشاہ گلوکار شوکت علی کو طبیعت خراب ہونے پر سروسز ہسپتال کے میڈیکل یونٹ تھری میں داخل کروادیا گیا ہے، انہیں جگر اور ذیابیطس کے مرض کے باعث علالت ہوئی جس پر انہیں ہسپتال لایا گیا جہاں فوک گلوکار شوکت علی کی عیادت ایم ایس سروسز ہسپتال ڈاکٹر سلیم شہزاد نے کی اور ان کے تمام ٹیسٹ کروائے۔ ڈاکٹرز کے مطابق شوکت علی جلد ہی ٹھیک ہوجائیں۔

دوسری جانب صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت میاں اسلم اقبال نے بھی گلوکار شوکت علی کے ہر ممکن علاج کے لئے سیکرٹری ہیلتھ کو احکامات جاری کئے ہیں۔