آئی جی پنجاب پولیس اور محکمہ داخلہ میں اختلافات پیدا ہوگئے

 آئی جی پنجاب پولیس اور محکمہ داخلہ میں اختلافات پیدا ہوگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر) آئی جی پنجاب پولیس اورمحکمہ داخلہ کے درمیان سیف سٹی اتھارٹی کی اونرشپ کے حوالے سے اختلافات پیدا ہوگئے۔

آئی جی آفس نے سیف سٹی اتھارٹی کی سمریاں محکمہ داخلہ کے ذریعے وزیراعلیٰ کو بھیجنے سے انکار کردیا ہے اور موقف اختیار کیا ہے کہ سیف سٹی اتھارٹی کا محکمہ داخلہ سے کوئی تعلق نہیں۔ سیف سٹی اتھارٹی براہ راست آئی جی پولیس کے ماتحت ہے، لہذا سیف سٹی اتھارٹی کی سمریاں یا دیگر فائل ورک اوردیگر ایشوز محکمہ داخلہ میں زیر بحث نہ لائے جائیں۔

 اس حوالے سے سیف سٹی اتھارٹی نے ایک مراسلہ بھی محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کو ارسال کر رکھا ہے، آئی جی آفس میں ڈی آئی جی کامران خان کی سیف سٹی اتھارٹی میں دوبارہ بھرتی کی سمری براہ راست محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کو ارسال کر رکھی ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer