لاہور ہائیکورٹ کا سابق وفاقی وزیر مشتاق چیمہ کی جائیداد نیلام کرنے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ کا سابق وفاقی وزیر مشتاق چیمہ کی جائیداد نیلام کرنے کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(یاور ذوالفقار) لاہور ہائیکورٹ نے بینک ڈیفالٹر فیصل آباد ڈرائی پورٹ کے چیئرمین اور سابق وفاقی وزیر مشتاق علی چیمہ کی جائیداد نیلام کرنے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ نے یو بی ایل کی درخواست پر سماعت کی، بینک وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ سابق وفاقی وزیر ٹیکسٹائل انڈسٹریز مشتاق علی چیمہ نے ایم ایس سی ٹیکسٹائل کیلئے قرض حاصل کیا تھا اور چیئرمین فیصل آباد ڈرائی پورٹ نے گھنٹہ گھر فیصل آباد میں واقع دفتر کے 2 پورشن رہن رکھوائے جبکہ بینک ڈیفالٹر مشتاق علی چیمہ نے  150 کنال سے زائد مختلف جائیدادیں بھی رہن رکھوائیں، بینک وکیل نے مزید آگاہ کیا کہ ڈیفالٹر ایم ایس سی کیخلاف 1 ارب 33 کروڑ 74    ہزار کی ڈگری جاری ہو چکی ہے جبکہ 81 لاکھ ڈیفالٹر مشتاق علی چیمہ نے ڈگری کے صرف 5 کروڑ 60 لاکھ روپے ادا کیے ہیں اور عدالتی ڈگری کے باوجود بینک کی مکمل رقم ادا نہیں کی جا رہی۔

وکیل نے استدعا کی کہ عدالت سابق وفاقی وزیر کی جائیداد نیلام کرنے کا حکم دے، عدالت نے ڈیفالٹر چیئرمین فیصل آباد ڈرائی پورٹ مشتاق علی چیمہ کی جائیدادیں نیلام کرنے کیلئے تاریخیں مقرر کر دیں، یو بی ایل ڈیفالٹر سابق وفاقی وزیر کی 3 جائیدادیں 21، 25 اور 28 نومبر کو نیلام کی جائیں گی۔

Sughra Afzal

Content Writer