(ناصر علی) قانون سب کےلیےبرابرنہ ہوسکا،غیراخلاقی حرکات میں ملوث تحریک انصاف کےسینئررہنما میاں محمود الرشید کےبیٹےکوگرفتارکرنےوالےپولیس اہلکاروں کوہی حوالات میں بند کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سنیئر رہنما میاں محمود الرشید کے بیٹے کی گرفتاری پرجس کی لاٹھی اس کی بھینس والا قانون اپنایا گیا ،کار میں لڑکی کےساتھ غیراخلاقی حرکات کرنےمیں ملوث میاں محمودالرشید کےصاحبزادے کے خلاف مقدمہ درج کرناپولیس اہلکاروں کومہنگاپڑ گیا،ذرائع کے مطابق اعلیٰ پولیس افسران نےسیاسی دباؤ کے باعث مقدمہ درج کرنےوالےاپنےہی تین پیٹی بھائیوں کولبرٹی تھانےکی حوالات میں بند کر دیا،مقدمےکےمدعی پولیس اہلکارندیم اقبال کا کہنا تھا کہ اعلیٰ افسران کی جانب سےمقدمے کو جھوٹ قراردینےاورالزام اپنےاوپرلینے کے لیےدباؤ ڈالاجا رہا ہے۔
ندیم اقبال،عثمان سعید اورعثمان اقبال تینوں پولیس اہلکاروں کو کسی سے بھی ملنے کی اجازت نہیں دی جارہی،اسکےعلاوہ اپنی شناخت چھپانےکےلیے بھی دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔
زیرحراست پولیس اہلکاروں کا کہنا تھاکہ اعلیٰ افسران کا سیاسی دباؤکے باعث اپنے ہی ملازمین کے ساتھ ایسا سلوک افسوسناک امرہے۔