عمران خان کی ممکنہ گرفتاری، کارکنوں نےبنی گالہ کا رخ کرلیا

عمران خان کی ممکنہ گرفتاری، کارکنوں نےبنی گالہ کا رخ کرلیا
کیپشن: Imran Khan
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  تحریک انصاف کی جانب سے عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کے پیش نظر بنی گالہ میں 200 سے زائد کارکنان نے انسانی حصار قائم کرلیا ہے۔ 

رپورٹ  کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ممکنہ گرفتاری اور لانگ مارچ کے حوالے سے تحریک انصاف کی جانب سے حفاظتی اقدامات کئے جارہے ہیں، اور ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کی رہائش گاہ کے اطراف انسانی حصار قائم کر دیا گیا ہے، اور لانگ مارچ کا اعلان ہوتے ہی یوتھ ونگ کے کارکنان عمران خان کی رہائشگاہ کے باہر پہرہ دیں گے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان کو گرفتاری سے بچانے کے لئے پارٹی قیادت کی ہدایت پر پی ٹی آئی  یوتھ ونگ کے 200 سے زائد کارکنان  بنی گالا پہنچ گئے ہیں، اور عمران خان کی رہائش گاہ کے ارد گرد ٹینٹ لگا دیے گئے ہیں، یوتھ ونگ کے کارکن ممکنہ گرفتاری کو روکنے اور مزاحمت کریں گے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ کارکنوں کی رہائش، کھانے پینے اور دیگر ضروریات کے لیے اقدامات کر دیے گئے ہیں، کارکنان کے لیے بستر، پانی کے کولر پہنچا دیے گئے ہیں، پلان کے تحت 5 ہزار کارکن اسلام آباد کے مختلف حصوں میں پہلے سے پہنچائے جائیں گے، اور ممکنہ لانگ مارچ کی کامیابی اور گرفتاری روکنے کے لیے کارکنوں کو ٹریننگ بھی دی جائے گی۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر