ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فرح گوگی اور احسن جمیل کیخلاف تحقیقات میں اہم پیشرفت

فرح گوگی
کیپشن: Farah gogi
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زین العابدین: فرح خان اور احسن جمیل گجر کیخلاف جاری آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں بڑی پیشرفت  سامنے آئی ہے۔

 نیب کی تحقیقاتی کمیٹی نے اعلی حکام کو فرح خان کی طلبی کے نوٹس ارسال کرنے کی درخواست کر دی۔

ذرائع کے مطابق فرح خان کیس کی تحقیقاتی ٹیم مختلف محکموں سے موصول ہونیوالے ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد اس نتیجہ پر پہنچی ہے۔

ذرائع کے مطابق فرح خان کیخلاف جاری انکوائری میں حیرت انگیز شواہد سامنے آرہے ہیں۔فرح خان کی فوری طور پر طلبی کیلئے لوکل ایڈرس پر کال اپ نوٹس ارسال کئے جانیکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یادرہے کہ نیب نے دونوں ملزمان کیخلاف ریکارڈ وصولی کیلئے 100 سے زائد مراسلے جاری کئے تھے۔

ذرائع کے مطابق مراسلہ جات مختلف حکومتی و پرائیویٹ اداروں کو ارسال کئے گئے تھے ۔

Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor