ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے تحریک عدم اعتماد پر دستخط کرنے والے صوبائی وزرا، مشیر اور پارلیمانی سیکرٹریوں کو ان کے عہدوں سے سبکدوش کرنے کی ایڈوائیز جاری کردی۔
سرکاری اعلامیے کے مطابق وزیراعلی بلوچستان نے تحریک عدم اعتماد پر دستخط کرنے والے صوبائی وزرا، مشیر اور پارلیمانی سیکرٹریوں کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے ان کو عہدوں سے سبکدوش کرنے کی ہدایت جاری کی ہیں۔
عہدے سے ہٹائے جانے والوں میں بی اے پی کے وزیر نواب زادہ طارق مگسی، پی ٹی آٓئی کے وزیر مبین خان خلجی اور مشیر نعمت اللہ زہری شامل ہیں۔اے این پی سے تعلق رکھنے والے پارلیمانی سیکرٹریز شاہینہ کا کڑ، ملک نعیم بازئی اور بلوچستان عوامی پارٹی کے پارلیمانی سیکرٹری مٹھا خان کو بھی عہدے سے فارغ کیاگیا ہے۔