(مانیٹرنگ ڈیسک ) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیر عابد شیر علی لندن سے وطن واپس آگئے۔
ذرائع کے مطابق سابق وزیر مملکت اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما عابد شیر علی تین سال بعد وطن واپس آئے ہیں اور وہ لندن سے لاہور پہنچے ہیں، عابد شیر علی لاہور سے فیصل آباد جائیں گے۔
واضح رہےکہ عابد شیر علی سابق وزیراعظم نوازشریف کی کابینہ میں وزیر مملکت برائے توانائی رہ چکے ہیں۔