ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان بزنس کونسل نےملکی معیشت سےمتعلق خطرے کی گھنٹی بجادی

پاکستان بزنس کونسل نےملکی معیشت سےمتعلق خطرے کی گھنٹی بجادی
کیپشن: Pakistan Business Council
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پاکستان بزنس کونسل کا کہنا ہے کہ زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی، بڑھتے ہوئے مالیاتی خسارے اور روپے کی قدر میں کمی سے معیشت خراب ہورہی ہے۔

پاکستان بزنس کونسل کے مطابق عام ایندھن کی سبسڈی واپس لینے کیلئے گیارہ اپریل بہترین دن تھا۔پی بی سی نے اپنے بیان میں سبسڈی ختم کرنے اور درآمد شدہ ایندھن کی کھپت کم کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

قبل ازیں پاکستان بزنس کونسل نے کہا کہ معاشی استحکام کے تمام راستے آئی ایم ایف سے ہوکر ہی گزرتے ہیں۔ اگر آئی ایم ایف پروگرام بحال نہ ہوا تو دوست ملکوں کی جانب سے بھی مدد کی متوقع نہیں ہے۔