ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہروقت موبائل فون میں گم رہنےوالوں کی بڑی پریشانی ختم

ہروقت موبائل فون میں گم رہنےوالوں کی بڑی پریشانی ختم
کیپشن: Third Eye For Mobile Users
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: کیا کبھی آپ موبائل استعمال کرتےکسی چیزسےٹکرائےہیں؟ اگرہاں تواب آپ کی پریشانی ختم، طالبہ نےماتھےپررکھنےوالی مصنوعی آنکھ بنادی جو آپ کوآگےآنےوالےرکاوٹوں سےآگاہ کرےگی۔

ہروقت موبائل فون میں گم رہنےوالوں کی پریشانی ختم،لندن کی رائل کالج آف آرٹس کی طالبہ مِن ووک پئینگ نےمصنعوی آنکھ بنادی جسے ٹیکنالوجی کی جدید ترین ایجاد قرار دیا جارہا ہے، یہ تیسری آنکھ چلتےچلتےموبائل فون استعمال کرتےہوئےافراد کےلئے مددگار ہوگی۔اس تیسری مصنوعی آنکھ کی تخلیق کا بنیادی مقصد یہ ہی ہے کہ جس وقت انسانی آنکھیں فون میں مصروف ہوں تو یہ تیسری آنکھ راہ میں حائل رکاوٹیں ہٹائے۔
جب آپ کی نظریں اسمارٹ فون پر ہوں گی تب مصنوعی آنکھ خود کھل جائے گی اور آپ اس کی مدد سے بنا ٹکرائے چل پھر سکیں گے جب کہ نظریں اوپر اٹھانے کی صورت میں یہ آنکھ بند ہوجاتی ہے. 
اس آنکھ کو صاف شفاف پلاسٹک سے بنایا گیا ہے جس کے اندر ایک اسپیکر نصب ہے، اس آنکھ میں الٹرا سونک سینسر بھی لگائے گئے ہیں جس کی مدد سے انسان سامنے موجود چیزیں دیکھ سکتا ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer