سرکاری سکولوں میں زیر تعلیم طالبات کیلئے بڑی خبر

Schools
کیپشن: Schools
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنیدریاض) لاہور سمیت پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں زیر تعلیم 4 لاکھ طالبات کو ماہانہ وظیفہ ملے گا، وظائف کیلئے بجٹ میں 5 ارب 80 کروڑ روپے مختص کرنے کا فیصلہ، وظائف کے حصول کیلئے طالبات کو سکولوں میں 80 فیصد حاضری برقرار رکھنا ہوگی۔

سرکاری سکولوں میں زیر تعلیم 4 لاکھ طالبات کیلئے بڑی خوشخبری آگئی، طالبات کو وظائف دینے کیلئے بجٹ میں 5 ارب 80 کروڑ روپے مختص کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا، مذکورہ بجٹ سے 4 لاکھ مستحق طالبات کو ایک ہزار روپے ماہانہ وظیفہ ملے گا، وظائف کے حصول کیلئے 80 فیصد حاضری کی شرط رکھی گئی ہے، 80 فیصد سے کم حاضری پر ماہانہ وظیفہ روک دیا جائے گا۔

پروگرام کے تحت لاہور کی دس ہزار سے زائد طالبات وظائف سے مستفید ہوسکیں گی، وظیفہ زیور تعلیم پروگرام کے تحت طالبات میں تقسیم کیا جائے گا، وظائف سے مستفید ہونے کیلئے طالبات کے وظائف کارڈز بنائے جائیں گے، وظائف دینے کیلئے مستحق طالبات کے گھروں کا دوبارہ سے سروے کروایا جائے گا، طالبات کے ب فارم کا ریکارڈ دستیاب نہ ہونے پر حکومت نے موجودہ سکیم کے تحت طالبات کو وظائف کی ادائیگیاں روک دی تھیں۔

دوسری جانب این سی او سی کے تحت وزرائے تعلیم کانفرنس ایک بار پھر ممبران کی مصروفیت کے باعث ملتوی کردی گئی،  این سی او سی کا اجلاس 18 یا 19 مئی کو منعقد کیا جانا تھا، اب اجلاس 23 مئی سے قبل کسی بھی وقت بھی بلوائے جانے کا امکان ہے۔اجلاس میں تعلیمی ادارے 23 مئی کے بعد کھولنے یا نہ کھولنے کے حوالے سے فیصلہ کیا جاناہے۔

Sughra Afzal

Content Writer