(مانیٹرنگ ڈیسک) ڈرامہ سیریل ’پیار کے صدقے‘ میں اداکاری کرکے پہچان بنانے والی اداکارہ یشما گل کی نانی کے ساتھ ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جسے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے۔
اداکارہ یشما گل کا شمار ان شخصیات میں ہوتا ہے جنہوں نے بہت کم عرصے میں ڈرامہ انڈسٹری میں اپنی جگہ بنائی, مداح ناصرف ان کی شخصیت سے متاثر ہیں بلکہ جاندار اداکاری کو بھی خوب سراہتے ہیں۔
حال ہی میں ان کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں یشما گل اپنی نانی کے ہمراہ موجود ہیں، ویڈیو میں اداکارہ کا کہنا ہے کہ میری نانی چاہتی ہیں میں شادی کرلو ں جب کہ بدلے میں وہ مجھے 20 لاکھ روپے دیں گی۔اداکارہ کی اس ویڈیو کو بے حد پسند کیا جارہا ہے اور صارفین دل کھول کر ان کی نانی کو سراہ رہے ہیں۔
View this post on Instagram
واضح رہے اداکارہ یشما گل اب تک کئی معروف ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں جن میں گھر تتلی کا پر، شاہ رخ کی سہیلیاں، الف اور مجھے خدا پہ یقین ہے وغیرہ شامل ہیں۔