ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صارفین کی آسانی کے لئے واٹس ایپ نے نیا فیچر لانے کی تیاری کر لی

mobile phone
کیپشن: mobile phone
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) واٹس ایپ جلد ہی صارفین کی آسانی کے لیے نیا اور جدید فیچر متعارف کروانے جارہی ہے۔ویب سائٹ ویب بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ نے 'نیو آرکائیو' نامی فیچر کی آزمائش شروع کردی ہے جو صارفین کو غیر ضروری چیٹ سے دور رکھے گا۔

 تفصیلات کے مطابق پہلے اگر آپ کسی غیر ضروری چیٹ کو آرکائیو کرتے تھے تو وہ مکمل طور پر نظروں سے دور نہیں ہوتی تھی، وہ شخص جس کی چیٹ آرکائیو ہوتی تھی اس کے میسج بھیجنے پر سکرین کے اوپر اس کا نام شو ہوجاتا تھا اور آرکائیو ہوئی چیٹ خود بخود ختم ہوجاتی تھی تاہم اب آرکائیو ہونے والی غیر ضروری چیٹ نیا پیغام آنے کی صورت میں بھی سکرین کے اوپر نہیں دکھائی دے گی۔یہ سہولت فی الحال بہت مخصوص بیٹا ورژن استعمال کرنے والوں کی رسائی میں ہے جب کہ عام اینڈرائیڈ ورژن کے صارفین کچھ عرصے بعد اسے استعمال کر سکیں گے۔

اس آپشن کا انتخاب کرنے کیلئے سب سے پہلے ایپ کی سیٹنگز میں جائیں اور چیٹ کے آپشن کو منتخب کرلیں۔وہاں آپ کو 'کیپ چیٹس آرکائیوڈ 'کا آپشن نظر آئے گا جسے ان ایبل کردیں، ان ایبل کرنے کے بعد چیٹ سب سے نیچے چلی جائے گی، اس طرح آپ اس فیچر سے مستفید ہو سکیں گے۔