جنیدریاض:سرکاری سکولوں میں ڈینگی تدارک کیلئےمؤثراقدامات نہ کرنے پرمحکمہ سکول ایجوکیشن نے انتظامیہ کی غفلت کا نوٹس لے لیا۔احکامات کی خلاف ورزی پرمتعلقہ فوکل پرسنز کیخلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی۔
تفصیلات کےمطابق سرکاری سکولوں میں تعینات ڈینگی فوکل پرسنز کی عدم دلچسپی کے باعث سکولوں میں ڈینگی پھیلنےکا خدشہ،سرکاری سکولوں میں ڈینگی تدارک کیلئےمؤثر اقدامات نہ کرنے پرمحکمہ سکول ایجوکیشن نے نوٹس لےلیا۔سکولوں میں ڈینگی تدارک کیلئےمؤثر اقدامات نہ کرنے پرفوکل پرسنز کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق ڈینگی تدارک کیلئے کی جانیوالی سرگرمیوں کی 100 فیصد تصاویر نہیں بھجوائی جا رہیں۔ فوکل پرسنز سکولوں سے روزانہ ڈینگی تدارک کیلئےکیے جانیوالے اقدامات کی تصاویر بھجوائیں گے۔احکامات کی خلاف ورزی پرمتعلقہ فوکل پرسنز کیخلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی۔