سٹی 42:شہباز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت نہ دینے سے متعلق کیس،وفاق سے 26مئی تک جواب طلب، جسٹس علی باقر نجفی نےاستفسار کیا کہ شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں شامل ہونے کے بعد عدالت کے عبوری حکم پر کیسے عملدرآمد کروایا جا سکتا ہے؟
،لاہور ہائیکورٹ میں شہباز شریف کی عدالتی حکم پر عملدرآمد کے لئے دائر متفرو درخواست پر سماعت،شہباز شریف کی جانب سے اعظم نذیر تارڈ اور امجد پرویز ایڈوکیٹ پیش ہوئے، لاہورہائیکورٹ کےجسٹس علی باقر نجفی نےشہباز شریف کی متفرق درخواست پر سماعت کی ، جسٹس علی باقر نجفی نےاستفسار کیا کہ میڈیا رپورٹس کےمطابق شہباز کا نام ای سی ایل میں شامل ہونے کے بعد کیا یہ درخواست قابل سماعت ہے؟ ہائیکورٹ کا عبوری حکم سپریم کورٹ میں چیلنج ہونےکےبعد کیا یہ درخواست قابل سماعت ہے؟ جسٹس علی باقر نجفی نےاستفسار کیا کہ شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں شامل ہونے کے بعد عدالت کے عبوری حکم پر کیسے عملدرآمد کروایا جا سکتا ہے؟ شہبازشریف کے وکیل اعظم نذیر تارڑ ایڈووکیٹ نے کہا کہ عدالت حکومت سے جواب منگوا لے ساری بات کلیئر ہو جائے گی جس پر عدالت کا سرکاری وکیل سے استفسار آپ ہدایات لے لیں اور عدالت کو بتائیں کہ شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں شامل کیا گیا یا نہیں۔
وفاقی حکومت کے وکیل نے میاں شہباز شریف کی درخواست کی مخالفت کی. ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہاکہ شہباز شریف اپوزیشن لیڈر ہے جس پر جسٹس علی باقرنجفی نے ریمارکس دیئے کہ آپ اس طرع کی باتیں نہ کریں، شہباز شریف کے وکیل اعظم نذیر تارڑ ایڈووکیٹ نے کہا کہ معاملہ عدالت کے فیصلے پرعمل درآمد کا ہے. عدالت نے وفاق سے 26مئی تک جواب طلب کرلیا۔