ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمر اکمل نے پی سی بی کا فیصلہ چیلنج کردیا

عمر اکمل نے پی سی بی کا فیصلہ چیلنج کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( حافظ شہباز علی ) بلے باز عمر اکمل نے پی سی بی ڈسپلنری پینل کا فیصلہ چیلنج کر دیا، پی سی بی پندرہ روز کے اندر آزاد ایڈجوڈیکیٹر کا تقرر کرے گا۔

پی سی بی ڈسپلنری پینل نے کرکٹر عمر اکمل کو تین سال کی سزا سنائی تھی۔ عمر اکمل نے پینل کے سربراہ جسٹس فضل میران چوہان کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کردی ہے۔ پی سی بی نے عمراکمل کی اپیل کی درخواست موصول ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

پی سی بی پندرہ روز کے اندر آزاد ایڈجوڈیکیٹر کی تقرری کرے گا جو ایک ماہ میں کیس کا فیصلہ سنانے کا پابند ہوگا۔ کرکٹر عمر اکمل نے معروف قانون دان بابر اعوان کی لا فرم کی خدمات حاصل کر رکھی ہیں، بابر اعوان کے عبداللہ بابر اعوان اس کیس کو دیکھ رہے ہیں۔ عمر اکمل پر پی سی بی کوڈ کے آرٹیکل کی دو بار خلاف ورزی کا الزام ثابت ہوا تھا۔

عمر اکمل نے دو بار بکیز کی پیشکش کے بارے میں پی سی بی کو بروقت آگاہ نہیں کیا تھا، کرکٹر کو پی ایس ایل میں فکسنگ کی آفر ہوئی تھی عمر اکمل کو فکسنگ کے دونوں دعوت نامے لاہور میں ایک نجی پارٹی کےدوران موصول ہوئے تھے۔ دوسری جانب پی سی بی کی فکسنگ کی آفر کرنے والے افراد کے خلاف تحقیقات بھی جاری ہیں۔

واضح رہے کہ   کرکٹر عمراکمل ان دنوں پابندی کا شکار ہیں۔یہ پابندی میچ فکسکنگ کی پیشکش سےمتعلق ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے کیس میں ان پر عائد کی گئی۔چیئرمین  پی سی بی ڈسپلنری پینل جسٹس ریٹائرڈ فضل میراں چوہان فیصلہ سنایا اور اپنے ریمارکس میں لکھا ہے کہ  عمر اکمل پر دونوں چارجز ثابت ہو ئے ہیں عمراکمل اینٹی کرپشن کوڈ 2.4.4 کے تحت اپنی ذمہ داریاں نبھانے میں کام رہے اور اپنے جواب میں بلے باز اس بات پر اصرار کرتے رہے کہ ماضی میں وہ خود ہی اس طر ح کے رابطوں سے آگاہ کرتے رہے ہیں ۔