ن لیگ نے پرویزالہیٰ کو خط لکھ دیا

ن لیگ نے پرویزالہیٰ کو خط لکھ دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عمر اسلم ) مسلم لیگ (ن) نے سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہیٰ کو خط لکھ کر آئین کے تحت پنجاب اسمبلی کےپارلیمانی ایام مکمل کرنے کا شیڈیول مانگ لیا، خط لیگی ارکان اسمبلی ملک ندیم کامران، خلیل طاہر سندھو اور سمیع اللہ خان کی جانب سے لکھا گیا۔   

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی جانب سے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ کو خط لکھا گیا۔ خط لیگی ارکان سمیع اللہ خان، خلیل طاہر سندھو اور ملک ندیم کامران کی طرف سے لکھا گیا، جس میں پنجاب اسمبلی کے بقیہ پارلیمانی ایام پورے کرنے اور اسمبلی کے بقیہ پارلیمانی دنوں میں اجلاس کا مکمل شیڈول فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ آئینی تقاضے کے تحت پنجاب اسمبلی کا اب تک صرف پچپن دن اجلاس ہوا ہے اور آئینی تقاضے کو مکمل کرنے کے لئے پنتالیس دن مزید اجلاس ہونا باقی ہے۔ اس لئے ان پارلیمانی ایام کو مکمل کرنے کے لئے پنجاب اسمبلی کے مجوزہ شیڈول بارے ہمیں مطلع کیا جائے۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سلمان رفیق نے حلقے کا دورہ کیا۔ پی پی ایک سوستاون سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ (ن) کے کارکن رانا یوسف سے ان کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے خواجہ سلمان رفیق کا کہنا تھا کہ ن لیگ ایک خاندان کی مانند ہے اور دکھ کی اس گھڑی میں دعاگوہیں کہ مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ ملے۔ 

خواجہ سلمان نے مزید کہا کہ ماں کی کمی کبھی پوری نہیں ہوسکتی۔ اس موقع پر سابق وائس چیئرمین یونین کونسل میاں اسحاق، مہر خرم، مہر فہیم، چودھری عبدالوہاب سمیت دیگر موجود تھے۔