6 ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کیلیے فنڈز کی منظوری

 6 ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کیلیے فنڈز کی منظوری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی عباس: پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے44ویں اجلاس میں مختلف ڈویلپمنٹ سیکٹرزکے 6 ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کے9 ارب 26 کروڑ 62لاکھ روپے سے زائد فنڈز کی منظوری دی گئی.
اجلاس کی صدارت چیئرمین پی اینڈ ڈی بورڈ حامد یعقوب شیخ نے کی جبکہ صوبائی سیکرٹری پی اینڈ ڈی عمران سکندر بلوچ سمیت متعلقہ صوبائی محکمہ جات کے اعلی افسران اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران سمیت سینئر چیف کوآرڈینیشن جاوید لطیف، اسسٹنٹ چیف کوآرڈینیشن شاہد ادریس نے شرکت کی ۔

منظور شدہ ترقیاتی اسکیموں میں پنجاب میں صاف پانی کی فراہمی کیلئے 5 ارب 90 کروڑ 13 لاکھ کی منظوری دی, راوی ریور فرنٹ اربن ڈویلپمنٹ پروجیکٹ (پی سی۔ II)کی تیاری کیلئے 53 کروڑ 93 لاکھ,میانوالی کینال ڈویژن ، میانوالی میں لفٹ آبپاشی سکیموں کی موجودہ پرانی مشینری کی اپ گریڈیشن اور چینلز کو جوڑنے کیلئے49 کروڑ 17 لاکھ,ضلع شیخوپورہ (ننکانہ فاروق آباد روڈ) میں سوچا سوڈا سے مناوالا (لمبائی = 22.50 کلومیٹر) سڑک کی بحالی کیلئے74 کروڑ 68لاکھ, پتوکی سے ہلہ روڈ (لمبائی = 16.84 کلومیٹر) ضلع قصور تک سڑک کی بحالی کیلئے42 کروڑ 72لاکھ, جبکہ رائے ونڈ سے پتوکی تک کی سڑک (لمبائی = 44.20 کلومیٹر) ضلع قصور کی بحالی کیلئے 1 ارب 15 کروڑ 95 لاکھ روپے کی منظوری دی گئی.