سپریم کورٹ اور لاہور ہائیکورٹ نےعید چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

سپریم کورٹ اور لاہور ہائیکورٹ نےعید چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) سپریم کورٹ اور لاہور ہائیکورٹ نے عیدالفطر کے موقع پر چھ عدالتی چھٹیوں کا نوٹی فکیشن جاری کردیا، جمعۃ المبارک سے بدھ تک عدالتی تعطیلات ہوں گی ۔
تفصیلات کے مطابق  چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کی منظوری کے بعد سپریم کورٹ میں چھٹیوں بارے نوٹی فکیشن جاری کیا گیا ۔ جس کے مطابق عیدالفطر کے حوالے سےسپریم کورٹ اور لاہور رجسٹری سمیت دیگر بنچز میں 22 مئی سے 27 مئی تک عدالتی تعطیلات ہوں گی ۔ سپریم کورٹ میں عیدالفطر کے حوالے سے جمعہ سے ستائیس مئی بدھ تک چھٹیاں رہیں گی ۔چھٹیوں کے نوٹی فکیشن بارے سپریم کورٹ بار نے بھی وکلاء کو آگاہ کردیا ہے۔ادھر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد قاسم خان کی منظوری کے بعد عدالت عالیہ اور اس کے علاقائی بنچز کیساتھ ساتھ صوبہ بھر کی ماتحت عدالتوں میں 22 سے 27 مئی تک عید الفطر کے حوالے سے عدالتی تعطیلات ہوں گی ۔

واضح رہے کہ   پنجاب حکومت نے عید الفطر   پر 6 روز کی تعطیلات کا نوٹی فکیشن جاری کیا، نوٹی فکیشن کے مطابق  پنجاب میں جمعہ  22 مئی سے جمعرات 27 مئی تک عید کی چھٹیاں ہوں گی جبکہ عید کی چھٹیوں کے دوران  تفریحی پارکس اور سینما ہالز بند رکھے جائیں گے۔  پنجاب حکومت کے مطابق عید کی چھٹیوں کے حوالے سے وفاقی حکومت کے نوٹی فکیشن کو فالو کیا گیا، چیف سیکرٹری کی منظوری کے بعد عید کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔

کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر پنجاب میں جمعتہ الوداع اور  عید الفطر کی نماز کے اجتماعات ضابطہ کار کے تحت ہوں گے، پنجاب حکومت جمعتہ الوداع اور عید الفطر کی نماز کے اجتماعات کے لیے ایس او پیز جاری کرے گی۔

محکمہ موسمیات کاماہ شوال کے چاند کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہناتھا کہ  1441 ہجری شوال کا چاند  22 مئی 10 بج کر 40 منٹ پر پیدا ہونا شروع ہو گا، 29 رمضان یعنی 23 مئی کو چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں، 30 رمضان 24 مئی کو چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں اور عید الفطر 25 مئی بروز پیر کو ہونے کا امکان ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer