ملک اشرف: لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن کا جوڈیشل اکیڈمی میں زیر تربیت ججز کو خصوصی لیکچر, جسٹس جواد حسن نے ماحولیاتی قوانین اور عدالتوں کے کردار کے حوالے سے لیکچر دیا ۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں زیرتربیت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو ماحولیاتی قوانین اور عدالتوں کے کردار کے حوالے سے خصوصی لیکچر دیا ۔ جسٹس جواد حسن کا کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان سمیت پوری دنیا کورونا وائرس سے متاثر ہورہی ہے ۔ جب قدرت کی عطا کردہ ماحول کو چھیڑا جائے گا تو کرونا جیسی وبائیں پیدا ہوں گی ۔
کرونا وبا کا آغاز 1990 میں اس وقت ہی ہوگیا جب ملیشیا میں جنگلات کو کاٹا گیا ۔جنگلات کو کاٹنے سے چمگادڑ کےذریعے اس وباء کا آغاز ہوا۔ ماحولیاتی الودگی ہی ایسی وباوں کا باعث بنتی ہے.
جسٹس جواد حسین نے مزید کہا کہ عدالتیں ماحولیات کے تحفظ کے لئے اہم کردار ادا کرتی ہیں ۔ماحولیات کے تحفظ کے لئے گرین کورٹس کا قیام عمل میں لایا گیا جو تیزی سے فیصلے کر رہی ہیں. موجودہ حالات میں ماحولیاتی آلودگی کم کرنے میں عدالتوں کا کردار انتہائی اہم ہے ۔
لیکچر کے دوران زیرتربیت ججز میں جسٹس جواد حسن چھ ماحولیاتی قوانین کے متعلق مختلف سوالات بھی کیے ۔ جواب ملنے پر ججز نے لیکچر میں خصوصی دلچسپی ظاہر کرتے ہوئے اسے خوش آئند قرار دیا. لیکچر کے دوران ڈائریکٹر جوڈیشل اکیڈمی چوہدری محمد سلیم ، ایڈیشنل ڈائریکٹر رانا محمد عارف سمیت دیگر افسران بھی موجودتھے.