ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت کا عید پر 6 چھٹیاں دینے کا اعلان

پنجاب حکومت کا عید پر 6 چھٹیاں دینے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

لوئر مال (قیصر کھوکھر)سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری،   پنجاب حکومت نے  عید الفطر پر 6 چھٹیاں دینےکا اعلان کردیا۔

  پنجاب حکومت نے عید الفطر   پر 6 روز کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، نوٹیفکیشن کے مطابق  پنجاب میں جمعہ  22 مئی سے جمعرات 27 مئی تک عید کی چھٹیاں ہوں گی جبکہ عید کی چھٹیوں کے دوران  تفریحی پارکس اور سینما ہالز بند رکھے جائیں گے۔

  پنجاب حکومت کے مطابق عید کی چھٹیوں کے حوالے سے وفاقی حکومت کے نوٹی فکیشن کو فالو کیا گیا، چیف سیکرٹری کی منظوری کے بعد عید کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔

علاوہ ازیں  پنجاب حکومت نے پولیس اور انتظامیہ کو عید کا خصوصی سکیورٹی پلان تیار کرنے کا حکم دیدیا،حکومت نے تمام ڈی سیز اور ڈی پی اوز کو مساجد اورامام بارگاہوں کی سکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت کردی۔

ذرائع کے مطابق کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر پنجاب میں جمعتہ الوداع اور  عید الفطر کی نماز کے اجتماعات ضابطہ کار کے تحت ہوں گے، پنجاب حکومت جمعتہ الوداع اور عید الفطر کی نماز کے اجتماعات کے لیے ایس او پیز جاری کرے گی۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے ماہ شوال کے چاند کی پیشگوئی کردی  ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ  1441 ہجری شوال کا چاند  22 مئی 10 بج کر 40 منٹ پر پیدا ہونا شروع ہو گا، 29 رمضان یعنی 23 مئی کو چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں، 30 رمضان 24 مئی کو چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں اور عید الفطر 25 مئی بروز پیر کو ہونے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ 16 مئی کو وفاقی حکومت  کی جانب سے عید الفطر کی چھٹیوں کا اعلان کیا گیاتھا، جس کا نوٹیفکیشن  وزارت داخلہ نے جاری کیا، نوٹیفکیشن کے مطابق ملک بھر میں 22 سے 27 مئی تک تعطیلات ہوں گی،جن اداروں میں ہفتہ وار دو تعطیلات ہوتی ہیں وہ تمام دفاتر جمعرات 28 مئی سے کھلیں گے۔

Sughra Afzal

Content Writer