(مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان کے سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی کی جانب سے بھارت اور وزیراعظم نریندر مودی کو آئینہ دکھانے پر ہربھجن سنگھ اور یووراج سنگھ برا مان گئے۔
Yes NEVER AGAIN no matter what https://t.co/PZBWAEoloR
— Harbhajan Turbanator (@harbhajan_singh) May 17, 2020
ہربھجن نے کہا کہ ہمارے ملک اور وزیراعظم کا مذاق اڑانے والے آفریدی اب میرے دوست نہیں رہے، میں اور یووراج سنگھ انسانیت کے ناطے ان کی فا ؤنڈیشن کو سپورٹ کررہے تھے، وہ بجائے اس کے کہ ہمارا شکریہ ادا کرتے الٹا پشت پر وار کرنا شروع کردیا، میں اب انہیں کبھی سپورٹ نہیں کروں گا اور نہ ہی ان کیلئے کوئی ویڈیو یا سوشل میڈیا پوسٹ کروں گا۔
دوسری جانب یوراج سنگھ نے کہاکہ مجھے آفریدی کے اپنے وزیراعظم کے بارے میں کمنٹس پر مایوسی ہوئی، میں نے انکے کہنے پر انسانیت کے ناطے چیریٹی اپیل کی تھی مگر اب ایسا نہیں کروں گا۔
Really disappointed by @SAfridiOfficial‘s comments on our Hon’b PM @narendramodi ji. As a responsible Indian who has played for the country, I will never accept such words. I made an appeal on your behest for the sake of humanity. But never again.
— yuvraj singh (@YUVSTRONG12) May 17, 2020
Jai Hind ????????
خیال رہے کہ کچھ عرصہ قبل سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ اور یووراج سنگھ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاہد آفریدی کی بنائی ہوئی آفریدی فاؤنڈیشن کی حمایت میں اپنا اپنا ویڈیو پیغام شیئر کیا تھا، تاہم دونوں سابق کرکٹرز کو ان کے ہم وطنوں کی جانب سے شاہد آفریدی کی حمایت کرنے پر سخت الفاظ میں تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا، جس پر دونوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے وضاحتی بیان بھی دیئے تھے۔
واضح رہے کہ دو روز قبل مایہ ناز پاکستانی آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے آزادکشمیرمیں راشن تقسیم کرنے کی تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے پاک فوج کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو چوزہ اور نریندر مودی کو ڈرپوک قرار دیا تھا جس پر بڑے بڑے بھارتی کرکٹرز ان سے ناراض ہوگئے۔
شاہد آفریدی نے کہا تھا کہ کورونا وائرس سے بھی بڑی بیماری مودی کے دل و دماغ میں ہے اور وہ بیماری مذہب کی بیماری ہے، کشمیریوں پر ہونے والے ظلم کا حساب مودی کو دنیا اور آخرت دونوں میں دینا پڑے گا۔