مومنہ مستحسن نے سحری تک جاگنے کا انوکھا طریقہ ڈھونڈ لیا

مومنہ مستحسن نے سحری تک جاگنے کا انوکھا طریقہ ڈھونڈ لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (زین مدنی) گلوکارہ مومنہ مستحسن نے رمضان المبارک میں سحری تک جاگنے کا انوکھا طریقہ تلاش کرتے ہوئے تصاویر شیئر کردیں۔

تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک میں سحر ی تک جاگنے کے لیے لوگ مختلف طریقے اپناتے ہیں، کچھ نوجوان گلی محلوں میں بیٹھ کر سحری کے وقت کا انتظار کرتے ہیں تو کچھ کرکٹ یا دیگر کھیل کھیلتے ہیں، پاکستانی گلوکارہ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے سحری تک جاگنے کا انوکھا طریقہ دریافت کرلیا۔

 مومنہ مستحسن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ان کے خیال میں دوستوں کے ساتھ بیڈمنٹن کھیل کر سحری تک جاگنے کا بہترین طریقہ ہے، ہاتھوں میں ریکٹ لیے تصویر کے ساتھ مومنہ نے لکھا کہ یہ طریقہ میرے دوستوں کی بدولت دریافت ہوا۔

اسی میں مومنہ نے اپنے مداحوں کو چیلنج بھی دیا کہ وہ اگر تصاویر میں موجود لوگوں کو پہچان لیں گے تو انہیں گلوکارہ کے ساتھ ریکٹ کھیلنے کا موقع بھی ملے گا مگر انہوں نے یہ بھی وضاحت کی کہ یہ پیشکش بس مذاق کی حد تک محدود ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer