ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مہنگائی کا نیا طوفان، سی این جی کی قیمت میں اضافہ

مہنگائی کا نیا طوفان، سی این جی کی قیمت میں اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( شہزاد خان ) پٹرولیم مصنوعات کے بعد سی این جی کی قیمتوں میں اضافے کا بم گرا دیا گیا۔ لاہور سمیت پنجاب بھر میں سی این جی 3 روپے فی کلو مہنگی ہوگئی۔ پبلک اور گڈز ٹرانسپوٹرز نے اضافہ فوری واپس لینے کا مطالبہ کر دیا۔        

تفصیلات کے مطابق 3 روپے کے اضافے کے بعد سی این جی کی نئی قیمت 82 روپے نوے پیسے ہوگئی ہے۔ سی این جی ایسوسی ایشن پنجاب کے چیئرمین کیپٹن ریٹائرڈ شجاع انور کہتے ہیں بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے باعث پاکستان میں بھی سی این جی مہنگی ہوئی۔

سی این جی کی قیمتوں میں اضافے پر پبلک ٹرانسپوٹرز، پاکستان گڈز ٹرانسپوٹرز اور شہریوں نے دہائی دیتے ہوئے کہا کہ اس سے مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا۔ کرایوں میں اضافہ ہونے سے عام شہری اور تاجر متاثر ہوں گے۔ شہریوں نے تبدیلی سرکار کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ عوام کی زندگی کو مزید اجیرن نہ کیا جائے۔