(عثمان ظہیر) نابینا افراد کا اپنے مطالبات کی منظوری کے لئے کلمہ چوک میٹرو اسٹیشن پر دھرنا آٹھویں روز میں داخل، میٹرو بس سروس معطل ہونے سے ہزاروں مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے لیکن حکومت کے کان پر جون تک نہیں رینگ رہی۔
سٹی 42 ذرائع کے مطابق نابینا افراد نے گزشتہ سات روز سے کلمہ چوک میٹرو ٹریک کو بند کیا ہوا ہے جس کی وجہ سے میٹرو بس سروس معطل ہوکر رہ گئی ہے۔ میٹرو کی بندش کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے، مظاہرین کا کہنا ہےکہ ڈیلی ویجز ملازمین کو ریگولر کیا جائے۔ خدمت کارڈ وظیفہ کی رقم بڑھائی جائے۔ قابلیت کے مطابق نوکریاں دی جائیں۔
نابینا افراد کا کہنا تھا کہ اگر ہمارے مطالبات منظور نہ ہوئے تو عید یہی منائیں گے۔