سنیٹ انتخابات؛ کاغذات نامزدگی منظور ہونیوالے امیدواروں کی فہرست جاری

سنیٹ انتخابات؛ کاغذات نامزدگی منظور ہونیوالے امیدواروں کی فہرست جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اقصیٰ شاہد : سنیٹ انتخابات میں کاغذات نامزدگی منظور ہونے والے امیدواروں کی فہرست جاری کردی۔ 
الیکشن کمیشن کے مطابق سینٹ انتخابات میں 35 میں سے 34 امیدواروں کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے۔ ایم کیو ایم رہنما نجیب ہارون کے کاغذات نامزدگی منظور نہ ہو سکے۔ پیپلز پارٹی کے 17 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے، اس کے علاوہ پی ٹی آئی کے حامی تمام 6 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے۔ 
سینٹ انتخاب میں خواتین کی 2 مخصوص نشستوں پر پانچوں امیدواروں کے کاغذات منظور ہوگئے۔ 

واضح رہے کہ سینیٹ کی 7جنرل ،2 ٹیکنوکریٹ ، 2 خواتین اورایک اقلیت کی نشست پر انتخاب 2 اپریل کو ہوگا۔